وزیراعظم مودی کا اس ہفتے جاپان کا دورہ ، سیول نیوکلیئر معاملت متوقع

نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برصغیر سے باہر اپنے پہلے باہمی دورہ پر وزیراعظم نریندر مودی کا ’’نہایت ٹھوس‘‘ ایجنڈہ رہے گا جب وہ اس ہفتے کے اواخر جاپان کا سفر کریں گے۔ اس دورہ سے کلیدی اور عالمی شراکت کی عظیم تر توقعات نئی سطح تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ دفاع، سیول نیوکلیئر، انفراسٹرکچر اور زمینی مادوں کے شعبوں کے علاوہ تجارتی روابط کو بڑھانے کو مودی کے 4 روزہ سفر میں ترجیح دی جائے گی۔ اس دورہ میں مودی ’اسمارٹ سٹی‘ کیوٹو اور دارالحکومت ٹوکیو میں قیام کریں گے۔ مودی اپنے جاپانی ہم منصب شین زو آبے اور دیگر قائدین کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کرتے ہوئے باہمی شراکت کو آگے بڑھائیں گے۔