وزیراعظم مودی پر بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے تحفظ کیلئے آر ایس ایس کا زور

کولکتہ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج کہاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کرے گی کہ ہندو اقلیتوں کے بنگلہ دیش میں تحفظ کے مسئلہ پر اس ملک کی حکومت کے ساتھ وزیراعظم مودی کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر بات چیت کی جائے جس کا آغاز 6 جون سے ہورہا ہے۔ ایک یادداشت جس میں یہ مطالبہ شامل تھا ، وزیراعظم کو مغربی بنگال بی جے پی کی شاخ نے پیش کیا۔ مغربی بنگال آر ایس ایس کے سینئر کارکن جشنو باسو نے کہاکہ ہم نہ صرف وزیراعظم کے ساتھ بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں کی صیانت اور تحفظ کا مسئلہ اُٹھائیں گے بلکہ اِس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ اس ملک سے فرار ہونے کے لئے مجبور نہ کیا جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ آر ایس ایس کے سینئر کارکن نے جو اپنے نام کا انکشاف نہیں چاہتے ، اُن سے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو دراندازی کا مسئلہ حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ اُٹھانا چاہئے۔ ریل، سڑک اور آبی روابط میں اضافہ کرنا چاہئے۔ علاوہ ازیں معاشی انتظامات بہتر بنائے جانے چاہئیں۔ صیانتی تعاون میں اضافہ کیا جانا چاہئے جس سے بڑے توجہ کے مراکز پر وزیراعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر توجہ مرکوز کی جاسکے گی۔