وزیراعظم مودی نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ٹاملناڈو میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کابینی رفقاء بشمول وزرائے داخلہ و فینانس سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے لوک سبھا میں بتایا کہ وہ ایوان کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم نے آج صبح وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، وزیر فینانس ارون جیٹلی اور خود ان کے ساتھ ٹاملناڈو میں سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے کل چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا سے بات کی تھی اور مرکز کی جانب سے مکمل تعاون و مدد کا یقین دلایا تھا۔