وزیراعظم مودی عجب نہیں کہ مجاہد آزادی بن جائیں!

نریندر مودی حکومت کے تعلق سے اپوزیشن بالخصوص کانگریس پارٹی کافی عرصہ سے دعوی کرتی آئی ہے کہ موجودہ این ڈی اے اقتدار نے ایسی کئی اسکیمات کو بالکلیہ نئی باور کراتے ہوئے متعارف کرایا جارہا ہے جو سابقہ یو پی اے حکومت کے دور میں شروع کی گئیں۔ ابھی تک وزیراعظم مودی یو پی اے اسکیموں کے نام بدل کر انہیں اپنی حکومت کی اختراعی مساعی کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں۔ اب مودی نے ایسے انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح انجام دیا ہے جو 2010ء سے کام کررہا ہے۔ اس تناظر میں عجب نہیں کہ وزیراعظم مودی عنقریب ملک کو آزادی دلانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کرلیں گے۔