وزیراعظم مودی دہلی واپس

نئی دہلی ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ بنگلہ دیش دورہ کے بعد آج ملک واپس ہوگئے ۔ دونوں ممالک نے 22 معاہدوں پر دستخظ کئے ہیں اس کے علاوہ تاریخی اراضی سرحدی معاہدے کی توثیق کی ہے ۔ نریندر مودی نے نئی دہلی روانگی سے قبل ٹوئٹر پر لکھا ’’شکریہ بنگلہ دیش ‘‘ یہ دورہ ہمیشہ مجھے یاد رہے گا ۔ اس دورہ کے نتائج ایک مستحکم پارٹنر شپ کی شکل میں برآمد ہوں گے ۔ انہوں نے لینڈ باؤنڈری اگریمنٹ کی توثیق کا بالخصوص حوالہ دیا اور کہا کہ یہ مستقبل میں بہتر روابط یقینی بنانے میں معاون ہوگا ۔