نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملیشیاء محمد نجیب ٹن رزاق ہندوستان کا کل سے دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ اس سے باہمی تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔ رزاق نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ وہ ہندوستان کا پانچ روزہ دورہ کریں گے۔ یہ ملک 1957ء سے ہمارا دوست ہے۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے دوبارہ ملاقات کے منتظر ہیں ۔ اپنے جوابی ٹوئٹ میں مودی نے کہا کہ ہندوستان کو وزیراعظم ملیشیاء کا استقبال کرکے خوشی ہوگی۔ ان کے دورے سے ہند۔ملیشیاء تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ رزاق کا دورہ چنئی سے شروع ہوگا اور وہ 31 مارچ کو نئی دہلی پہنچیں گے۔ یکم اپریل کو دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی بات چیت ہوگی۔