حیدرآباد 26 جنوری (این ایس ایس) مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی ملک سے غربت کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آج یہاں اسٹیٹ بی جے پی آفس پر 67 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہاکہ بی جے پی حکومت کا اصل مقصد ترقی کے فوائد کو تمام تک پہنچانا ہے۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ صدر جی کشن ریڈی اور دوسروں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔