وزیراعظم ملائیشیاء کا دورہ جئے پور

جئے پور ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق اور ان کی شریک حیات آج جئے پور پہنچ گئے ۔ یہ ان کے 6روزہ دورہ ہند کا  ایک حصہ ہے ۔ دونوں اہم شخصیات کو رنگا رنگ لباسوں میں ملبوس افرد نے سنگنیر ایئرپورٹ پر ریاستی وزیر برائے صنعت رائے پال سنگھ کی زیرقیادت وزیر سیاحت کرشنیندرا کوردیپا اور  جئے پور کی میئر اشوک لاہوٹی نے پُرجوش استقبال کیا ۔ کالبیلیہ رقاصوں اور دیگر فنکاروں نے مہمانوں کو اپنے فن کے مظاہرہ سے پُرجوش کردیا ۔ نجیب رزاق 30مارچ کو ہندوستان کے دورہ پر پہنچے ہیں اور فی الحال راجستھان کے دورہ پر ہے ۔ اپنے دورہ کی پہلی منزل کے طور پر وہ چینائی کا دورہ کرچکے ہیں اور ملائیشیائی طلبہ سے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ٹامل میگا اسٹار رجنی کانت سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کل صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدر حامد انصاری سے دہلی میں ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے باہمی دلچسپی کے مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا تھا ۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ ان کی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کے ذریعہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ دونوں ممالک نے 7معاہدوں بشمول فضائی خدمات معاہدہ پر دستخط کئے اور دونوں ممالک میں طلبہ کے تبادلے سے اتفاق کیا ۔