وزیراعظم ملائشیا مہاتر محمد کا آئندہ ماہ دورہ چین

پتراجیا۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائشیا مہاتر محمد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ ملائشیا میںچین کی سرپرستی والے پراجکٹس کی نامناسب شرائط پر دوبارہ بات چیت کریں گے جن کی مالیت 22 بلین ڈالرس بتائی گئی ہے۔ دوسری طرف وزارت مالیات کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ مہاتر محمد کی چینی حکام کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے نتائج سامنے آنے تک چینی کنٹراکٹرس کو کام روک دینے کی ہدایت کی ہے جو 20 بلین ڈالرس کے مصارف سے ایسٹ کوسٹ ریل لنک جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی دو گیس پائپ لائن پراجکٹس بھی شامل ہیں۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہیکہ کام روک دینے کی ہدایت کے ذریعہ کسی مخصوص ملک کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ مذکورہ کنٹراکٹس پر سابق وزیراعظم نجیب رزاق حکومت کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔

منشیات کی عادی ماں نے
معصوم بیٹے کو فروخت کردیا
کارپس کرسٹی (ٹیکساس) ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایسے واقعات صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ حیرت انگیز طور پر امریکہ میں بھی رونما ہوتے ہیں جہاں ایک ماں نے جسے منشیات کی بری لت پڑ چکی تھی اور اپنی طلب کو پورا کرنے کیلئے اس نے 2500 ڈالرس کے قرض کو چکانے کیلئے اپنے 7 سالہ بیٹے کو فروخت کردیا۔ ٹیکساس ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے بتایا کہ 29 سالہ اسمرالڈا گرزہ جس کا تعلق کارپس کرسٹی سے تھا، کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کی رپورٹ کے مطابق خاتون اور اس کا بوائے فرینڈ منشیات کے عادی تھے اور منشیات بھی ادھار لیکر استعمال کرتے تھے۔ گرفتار شدہ خاتون کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہیکہ وہ اپنی 2 اور 3 سالہ بیٹیوں کو بھی فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی۔