پتراجیا۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائشیا مہاتر محمد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ ملائشیا میںچین کی سرپرستی والے پراجکٹس کی نامناسب شرائط پر دوبارہ بات چیت کریں گے جن کی مالیت 22 بلین ڈالرس بتائی گئی ہے۔ دوسری طرف وزارت مالیات کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ مہاتر محمد کی چینی حکام کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے نتائج سامنے آنے تک چینی کنٹراکٹرس کو کام روک دینے کی ہدایت کی ہے جو 20 بلین ڈالرس کے مصارف سے ایسٹ کوسٹ ریل لنک جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی دو گیس پائپ لائن پراجکٹس بھی شامل ہیں۔
یہ وضاحت بھی کی گئی ہیکہ کام روک دینے کی ہدایت کے ذریعہ کسی مخصوص ملک کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ مذکورہ کنٹراکٹس پر سابق وزیراعظم نجیب رزاق حکومت کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔