بیروت۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد حریری آج ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر صدر روس ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ اسکے بعد موصوف فٹ بال کے افتتاحی میچ کا نظاہرہ کریں گے جو سعودی عرب اور روس کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب، سعد حریری کا عرصہ دراز سے حلیف رہا ہے لیکن 2017ء میں یہ تعلقات اس وقت تلخیوں کا شکار ہوگئے جب انہوں نے سعودی عرب کے دورہ کے دوران اپے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے اپنے اس فیصلہ پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا تھا اور ماہ مئی میں پارلیمانی انتخابات کے بعد وزیراعظم کے عہدہ پر دوبارہ فائز ہوگئے تھے۔ فی الحال موصوف ایک اتحادی حکومت تشکیل دینے کیلئے بات چیت میں مصروف ہیں۔ قبل ازیں 48 سالہ سعد حریری نے روس کے بحیرہ اسود میں سوچی ریسارٹ میں ستمبر 2017ء میں ملاقات کی تھی۔