سوا۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) فیجی کے وزیراعظم نے تیقن دیا کہ ناراض افراد بشمول بیرون ملک مقیم افراد کو سزائے قید دیں گے ‘ اگر انہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی ۔ اطلاعات کے بموجب فیجی میں منحرفین نے ایک متوازی حکومت قائم کرلی ہے ۔ 70 افراد گرفتار کر کے حالیہ مہینوں میں بغاوت کی ترغیب دینے کے الزام میں قید کردیئے گئے ہیں ۔ روزنامہ فیجی سن کی اطلاع کے بموجب وزیراعظم ووریج بینی مارما نے عہد کیا کہ شورش پسندی کی کسی بھی کوشش کو کچل دیں گے ۔ وہ بیرون ملک مقیم فیجی کے شہریوں کی سازش کا حوالہ دے رہے تھے ۔