بصرہ ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق حیدر العبادی تیل کی دولت سے مالامال جنوبی عراق کے شہر بصرہ پہنچ گئے جہاں حکومت کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جن کا آغاز جولائی میں ہوا تھا اور اب یہ ملک کے تمام حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ملازمتوں کے مواقع ہے اور وہ عراقی عہدیداروں کے کرپشن کی مذمت کررہے ہیں۔ منگل کے دن صحت کا بحران پیدا ہوگیا۔ آلودگی سے 30 ہزار سے زیادہ افراد ہاسپٹلس میں شریک ہوگئے کیونکہ پینے کا پانی آلودگی سے بھرپور تھا۔ سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کی جھڑپیں فوج کے ساتھ ہورہی ہیں جو صوبائی ہیڈکوارٹرس ، ایرانی قونصل خانہ اور فوج کے دفاتر کو نظرآتش کرچکے ہیں۔ جھڑپوں میں تاحال 12 مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق گروپس نے ان ہلاکتوں کا ذمہ دار فوج کی جانب سے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال بتایا ہے۔