وزیراعظم جاپان جنگی جنونی شمالی کوریا کا ریمارک

سیول۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے جاپان کے وزیراعظم کی جانب سے ٹوکیو کے مابعد دوسری جنگ عظیم کے دستور کی ترمیم کے ارادوں کو انہیں ’’ جنگی جنونی ‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ۔ نئے سال کے تبصرہ میں وزیراعظم جاپان نے کہا تھا کہ ملک کا دستور جو اس کی فوج کو خود حفاظتی تک محدود کرتا ہے تبدیل کردیا جائے گا ۔ 2020ء تک اس میں ترمیم کردی جائے گی۔ چند دن قبل ہی انہوں نے ٹوکیو میں متنازعہ جنگی مقدس مقام کا دورہ کیا تھا جس سے جاپان کے پڑوسی ایشیائی ممالک برہم ہوگئے ہیں ۔ چین اور جنوبی کوریا یاسوکونی یادگار کو جاپان کے جارحانہ جنگی دورکی یادگار سمجھتے ہیں اور اپنی تاریخ پر پچھتاواظاہر نہ کرنے پر تنقید کرتے ہیں۔

بنگلہ دیش میںہندوؤں پر حملے جاری
ایک اور ہلاک
ڈھاکہ ۔12جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندو شخص کو چاقو زنی کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا اور ایک مندر تباہ کردیا گیا۔ بنگلہ دیش میں دو علحدہ علحدہ واقعات میں اقلیتی طبقہ کے خلاف جاری پُرتشدد کاررائیوں کے نتیجہ میں یہ واقعات پیش آئے ‘ حالانکہ حکومت نے اقلیتی طبقہ پر تشدد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے لیکن اقلیتی طبقہ کے خلاف تشدد ہنوزجاری ہے۔ 50سالہ کاشت کار ہری پد منڈول کو چاقو زنی کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا ‘ اُس کی بیوی 45سالہ بشاکا رانی اور اس کے چند رشتہ داروں کو اس حملہ میں زخم آئے۔ منڈول کے چھوٹے بھائی نے کہا کہ آنجہانی کاشت کار کی زبردست جائیداد تھی۔