وزیراعظم ترکی کا دورہ شام

انقرہ ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی احمد دعوت گلو نے آج ملک شام کا سفر کرتے ہوئے یہاں واقع تاریخی مزار کا دورہ کیا ۔ اس پروگرام کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا تھا اور یہ کسی ترک سیاسی لیڈر کا پہلا دورہ ہے ۔ وہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے دادا سلیمان شاہ کی مزار پر گئے جو ترک سرحد سے تقریباً 200 میٹر دور شام کے علاقے میں واقع ہے ۔ انہوں نے یہاں مستقل طور پر تعینات ترک فوج سے ملاقات کی ۔