ڈھاکہ۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو مغربی بنگال کے دورہ کی دعوت دی۔ انھوں نے وزیراعظم بنگلہ دیش سے اپنے تین روزہ دورۂ ڈھاکہ کے آخری دن 30 منٹ طویل دوبدو ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ’مہربان دیدی‘ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے آج ان سے ملاقات کا موقع ملا۔ شیخ حسینہ جی میری پسندیدہ دیدی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ان کی گرمجوشی اور اخلاق سے جذباتی ہوگئیں اور انھیں مغربی بنگال کے دورہ کی دعوت دی۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی ریاست میں ان کا استقبال کرنے کی منتظر رہیں گی۔ ممتا بنرجی کے دورہ سے تیستا آبی شراکت داری معاہدہ کی اُمیدیں روشن ہوگئی ہیں۔