لندن ۔ 24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بریکزٹ حامی سیاستدانوں اور تاجرین نے وزیراعظم برطانیہ تھریسا مے پر دباؤ ڈالا کہ وہ یوروپی یونین سے تجارتی معاہدہ کے بغیر ترک تعلق کرنے کی تیاری کریں ۔ حالانکہ بڑے پیداوار کنندوں نے دھمکی دی ہے کہ بریکزٹ کے سلسلہ میں کوئی معاہدہ ناممکن ہے جب کہ اس سے معاشی تباہی پھیلے گی ۔ وزیراعظم برطانیہ نے ان کی پیش قیاسی قبول کرلی ہے ۔