وزیراعظم اور حامد انصاری کی جانب سے جنم اشٹمی کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج جنم اشٹمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ ایک پُرامن، کامیاب اور روشن سماج بنانے کے لئے بھگوان کرشنا کی تعلیمات کو عام کردیا جائے۔ حامد انصاری نے کہا کہ میں عوام کو اپنی جانب سے دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم مودی نے اپنے پیام میں توقع ظاہر کی کہ بھگوان کرشنا عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں گے۔