وزیراعظم اسرائیل نے بین الاقوامی ہدایات مسترد کردیں

یروشلم ۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نجے آج بین الاقوامی ہدایات کو مسترد کردیا ‘ جب کہ وزیرخارجہ فرانس اسرائیل کا دورہ کررہے ہیں ۔ جن کا خیال ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد اسرائیل ۔فلسطین امن مذاکرات کے پیمانے مقرر کرچکی ہیں۔ نتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ معاہدہ کا واحد راستہ باہمی مذاکرات ہیں اور ہم پوری شدت کے ساتھ ایسی تمام کوششوں کو مسترد کردیں گے جو بین الاقوامی سطح پر ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔فرانس کا نام لئے بعیر نتن یاہو نے کہا کہ تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ ایک علحدہ اور آزاد فلسطینی مملکت قائم کی جائے اور اہم اسرائیلی صیانتی اندیشوں کو نظرانداز إردیا گیا ہے ۔