وزیراعظم اسرائیل نے الجزیرہ کے صحافی کو کانفرنس ہال میں داخل ہونے سے روک دیا

یروشلم ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے ایک سرکاری کانفرنس میں شرکت کرنے سے الجزیرہ کے صحافی کو روکنے کے لیے شخصی طور پر مداخلت کی۔ صحافت کی آزادی پر منعقدہ اس کانفرنس کو پیان عرب براڈکاسٹر کا استعمال کیا گیا تھا۔ الجزیرہ کے بیورو چیف ولید عمری کو اس سمینار سے باہر کردیا گیا جو اظہار خیال کی آزادی کے حدود پر منعقد ہوا تھا۔ گورنمنٹ پریس آفس نے آج کہا کہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے از خود اس صحافی کو کانفرنس ہال میں داخل ہونے سے روک دیا۔