جن لوگوں کا وزن زیادہ ہو انھیں وزن کم کرنے کی سخت کوشش کرنی چاہئے ۔ وزن میں کمی غذا میں باقاعدگی سے بھی کی جاسکتی ہے ۔ واجبی اور ایسی ورزش جس سے تھکن نہ پیدا ہو ، سویرے چہل قدمی بھی وزن کے کم کرنے میں مددگار ہے۔
(1) روزانہ 8 تا 10 گلاس پانی پئیں۔ اس سے جسم میں موجود غیرخالص اشیا اور چربی خارج ہوجاتے ہیں ۔ اس کامتبادل سبز چائے یا نباتی چائے بھی ہے ۔
(2) اپنے کھانے کو پانچ یا چھ بار میں تقسیم کردیں۔ اس سے جسم میں جذب ہونے کا عمل تیز رفتار ہوجاتا ہے ۔ اور آپ کو شدت کی بھوک بھی محسوس نہیں ہوتی۔
(3) پھلوں اور ترکاریوں کے استعمال میں اضافہ کردیجئے ۔ یہ وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں ۔
(4) چکنائی کا استعمال کم کردیں ۔ روزانہ20 گرام سے زیادہ چکنائی استعمال نہ کریں ۔
(5) روزانہ 30 منٹ ورزش کریں۔ چہل قدمی کریں ، بچوں کے ساتھ کھیلیں ، ہمیشہ متحرک رہیں۔
(6) کوئی مشغلہ اپنائیں۔ بُننا یا مصوری شروع کریں۔
(7) رات دیر گئے ہلکی پھلکی اشیاء نہ کھائیں۔
(8) جسم کی پکار سنیں ۔ جسم خود بتائے گا کہ اسے بھوک نہیں ہے ، بھوک ہے ، الجھن ہے یا تھکن ہے ۔ ان علامتوں کو سمجھنا سیکھیں اور جسم کی پکار کے مطابق عمل کریں۔
(9) ریشوں کے استعمال میں اضافہ کردیں۔ غذائی اجناس ، آٹے اور روٹی کا مناسب انتخاب کریں ۔
(10) جسم کو صاف اور زہریلے مادوں سے پاک کریں ۔ یہ کام اہم ترین ہے ۔ جسم کو مضر زہریلی اشیاء سے پاک کریں ۔