نئی دہلی ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)حالانکہ بڑے پیمانے پر آپریشن مقامی ہاسپٹل میں نہیں کیا جاتا لیکن ایک 277 کیلو گرام وزنی عراقی شہری کا وزن کم کرنے کیلئے اس کا آپریشن کیا گیاجس کے نتیجہ میں اس کے وزن میں ایک ہفتہ کے اندر 30کیلو گرام کمی آئی۔ آئندہ 9 ماہ میں 35 سالہ رفیض توقع ہیکہ کم از کم 125 کیلو گرام وزن کم کرے گا۔ رفیض نے بی ایل کے سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل میں علاج کروایا ہے۔ اسے زمرہ دوم کی ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر تھا۔ اسے بے خوابی کی شکایت بھی تھی ۔