ماسکو ۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے وزیر خارجہ سرجی لاؤروف وزیر خارجہ امریکہ جان کیری سے 11فبروری کو ملاقات کریں گے تاکہ شام امن مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اُن کے دفتر نے آج اعلان کیا کہ شامی خانہ جنگی میں ملوث اہم ممالک کا ایک اجلاس جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کی تازہ کوشش کیلئے منعقد کیا گیا تھا تاکہ خونریزی کا خاتمہ کیا جاسکے جس میں تاحال 2,60,000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ مارچ 2011میں حکومت مخالف خانہ جنگی کاآغاز ہوا تھا ۔ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران لاؤروف اور کیری نے اتفاق کیا کہ اپنی آئندہ ملاقات میں جنیوا مذاکرات میں پیشرفت کا تجزیہ کیا جائے گا ۔ 11فبروری کو بین الاقوامی شام کے تائیدی گروپ کا اجلاس بھی مقرر ہے ۔ امریکہ اور روس شام میں خونریز جنگ کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں 17رکنی آئی ایس‘ ایس جی کا جنیوا میں اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ لاؤروف اور کیری نے امن مذاکرات میں پیشرفت کا جائزہ لینے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ ان امن مذاکرات میں صدر شام بشارالاسد اور شام کا اپوزیشن گروپ شامل ہیں ۔ 12فبروری کو سالانہ صیانتی کانفرنس یونیق میں مقرر ہے جس میں اعلیٰ سطحی عہدیدار شرکت کریں گے ۔ لمحہ آخر کے اعلان میں شام کے اہم اپوزیشن نے امن مذاکرات میں شرکت سے اتفاق کرلیاتھا لیکن اس کا اصرار ہے کہ وہ سرکاری اعداد شمار کے ساتھ بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا ۔ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں نائب وزیر خارجہ روس نے ایک بین الاقوامی اجلاس شام کے بارے میں یونیق میں 12فبروری کو منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ مغربی ممالک کے سفارت کار اپوزیشن پر دباؤ ڈال رہے ہیںکہ وہ سودے بازی کے تازہ ترین مرحلہ میں شرکت کرے کیونکہ اس سے شام کی خانہ جنگی کے خاتمہ کیلئے بات چیت کا آغاز ممکن ہے ۔