تحریک تلنگانہ کے دوران ریل روکو احتجاج کے مقدمات کی یکسوئی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست (سیاست نیوز) ریلوے کورٹ سکندرآباد نے تلنگانہ تحریک کے دوران ریاستی وزراء اور دیگر قائدین پر عائد کئے گئے مقدمات میں تمام کو بری کردیا ہے ۔ ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ ، این نرسمہا ریڈی اور پدما راؤ کے علاوہ 11 ٹی آر ایس قائدین کے خلاف ریل روکو احتجاج کے سلسلہ میں مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ ریاستی وزراء آج ریلوے کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے الزامات کے حق میں ثبوت نہ ہونے پر تمام کو بری کردیا ۔ 2011 ء میں مولا علی جنکشن پر ان قائدین نے ریل روکو احتجاج منظم کیا تھا۔ مقدمات سے بری کئے جانے پر وزراء اور قائدین نے اطمینان کا اظہار کیا ۔