وزراء اور اُن کے قلمدان

حیدرآباد۔/2جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے وزراء کیلئے قلمدانوں کا اعلان کردیا ہے۔ چیف منسٹر نے اپنے پاس مختلف طبقات کی بھلائی سے متعلق تمام قلمدان رکھے ہیں۔ وزراء اور قلمدانوں کی تفصیل اس طرح ہے:
کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر
ایس سی، ایس ٹی، بی سی، میناریٹی ویلفیر، بلدی نظم و نسق، شہری ترقی، توانائی، کوئلہ، جی اے ڈی اور دیگر قلمدان جو دوسرے وزراء کو الاٹ نہیں کئے گئے۔
محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر
ریونیو، ریلیف اینڈ ریہابلٹیشن، اربن لینڈ سیلنگ، اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن
ڈاکٹر ٹی راجیا ڈپٹی چیف منسٹر
میڈیکل اینڈ ہیلت
این نرسمہا ریڈی
داخلہ، محابس، فائر سرویسس، سینک ویلفیر، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ
ای راجندر
فینانس اینڈ پلاننگ، اسمال سیونگس، اسٹیٹ لاٹریز، کنزیومر افیرس، لیگل میٹرولوجی، سیول سپلائیز
پوچارم سرینواس ریڈی
اگریکلچر، ہارٹیکلچر، سیریکلچر، انیمل ہسبنڈری، فشریز، ڈیری ڈیولپمنٹ کارپوریشن، سیڈس کارپوریشن
ٹی ہریش راؤ
اریگیشن، مارکٹنگ، اُمور مقننہ
پی پدما راؤ گوڑ
ایکسائیز و پروہبیشن
ٹی مہیندر ریڈی
ٹرانسپورٹ
کے ٹی راما راؤ
پنچایت راج وانفارمیشن ٹکنالوجی
جوگورامنا
جنگلات و ماحولیات
جی جگدیش ریڈی
تعلیم