نئی دہلی۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام )روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے اور شفاف ایندھن کو فروغ دینے کے ساتھ ہی ان کی وزارت کا شاہراہوں اور بڑے شہروں میں سائکل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دینے کے لئے الگ سے لائن بنانے کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 14لین کی سبھی سڑکوں پر سائکل سے چلنے والوں کے لئے الگ سے لائن بنائی جائے گی تاکہ لوگوں کو سائکل کی سواری کرنے میں آسانی ہو۔اس کے ساتھ ہی شہروں اور بڑے شہروں میں بھی سبھی راستوں پر الگ سے سائکل لین تیار کرنے کا منصوبہ ہے ۔لوگ سائکل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس کے لئے مہم چلائی جائے گی اور مشہور ہستیوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔مسٹر گڈکری نے جمعرات کو یہاں اولا اسنٹی ٹیوٹ کے ذریعہ 20شہروں میں آمدورفت سے منسلک سرے ‘ایز آف موونگ اینڈیکس رپورٹ2018 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لئے ان کی وزارت الیکٹرانک گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے ۔اس کے تحت ای رکشہ اور ای آٹو کامیاب مثال ہیں ،ان کے بعد ای بسیں لانے کا بھی منصوبہ ہے ۔