حیدرآباد۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر ماحولیات پرکاش جاؤدیکر نے کہا کہ وزارت ماحولیات کی امیج کو بدل کر رکھ دیا جائے گا۔ اب تک اس وزارت کی حیثیت اسپیڈ بریکر وزارت کی طرح بنی ہوئی تھی۔ اندرون ملک سرمایہ کاروں اور بیرونی سرمایہ کاروں کے ذہنوں میں ایک نیا اعتماد پیدا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پہلے 100 دن کی کارکردگی سے ملک میں اعتماد کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ ان کی وزارت نے 17 پراجیکٹس کو اولین ترجیح دیتے ہوئے منظوری دی ہے۔