نئی دہلی ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہنہ مشق صحافی شری بی جی ورگھیز کے انتقال پر جو صف اول کے روزناموں ہندوستان ٹائمز اور انڈین ایکسپریس کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں، اپنے پیام تعزیت میں کہا کہ وہ محروم طبقات کیلئے انتھک جدوجہد کرنے والے اور سرچشمۂ وجدان صحافی تھے ۔ ان کے انتقال سے ہندوستان نے ایک نامور صحافی کھودیا ہے۔
دہلی میں سوائن فلو کے مزید 3 مریض
نئی دہلی۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)قومی دارالحکومت نئی دہلی میں سوائن فلو کے مزید تین مریضوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں ایک 35 سالہ ماں اور اس کا 5 سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔ دہلی میں اس سال سوائن فلو کے متاثرین کی تعداد 35 تک پہنچ چکی ہے۔