ورنگل ۔ حیدرآباد اے سی بس

ورنگل ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مسافرین کی سہولت کے لیے آر ٹی سی کی جانب سے ورنگل تا حیدرآباد زائد 5 اے سی اندرا بسوں کو چلایا جارہا ہے ۔ ورنگل ریجنل مینجر ای یادگیری نے بتایا کہ موسم گرما اور تعطیلات کی وجہ سے مسافرین کے ہجوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آر ٹی سی کی جانب سے ورنگل تا حیدرآباد آج سے 5 زائد اے سی اندرا بسوں کو چلایا جارہا ہے ۔ صبح 4 بجے تا رات 9-45 بجے تک ہر 45 منٹ میں ایک اے سی بس کو چلایا جائے گا ۔ اسی طرح حیدرآباد تا ورنگل املی بن بس اسٹیشن سے صبح 5 بجے تا رات 11 بجے تک ورنگل کے لیے اے سی بسوں کی سہولت مہیا رہے گی ۔ ریجنل مینجر نے عوام سے کہا کہ وہ محکمہ آر ٹی سی کی سہولیات سے استفادہ حاصل کریں ۔