حیدرآباد۔ /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ورنگل لوک سبھا انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ۔ 21 نومبر کے دن پولنگ ہوگی اور 24 نومبر نتائج کا اعلان ہوگا ۔ ورنگل پارلیمنٹ حلقہ کیلئے انتخاب کا اعلامیہ 28 اکٹوبر کو جاری ہوگا ۔ پرچہ نامزدگی 4 نومبر تک داخل کرسکتے ہیں ۔ 5 نومبر پرچوں کی جانچ ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے اعلان کیساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔