حیدرآباد۔/30ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہیں نتن گڈکری اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ورنگل میں قومی شاہراہ کی توسیع کیلئے 4جنوری کو سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ریاستی وزیر عمارات و شاہراہیں ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ 99کیلو میٹر طویل قومی شاہراہ نمبر 163 کو وسعت دیتے ہوئے چار لینس پر مشتمل بنایا جائے گا۔
گڈکری ورنگل میں ایک بڑے پل کا افتتاح بھی انجام دیں گے۔