حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ورلڈ یونیورسٹی آف ڈیزائن جو کہ یو جی سی سے مسلمہ یونیورسٹی ہے اس نے ڈیزائننگ کے شعبے میں 2 سالہ ایم بی اے کورس میں داخلوں کا اعلان کیا ہے جو کہ تعلیمی سال 2019 کے ضمن میں ہوں گے ۔ ورلڈ یونیورسٹی آف ڈیزائن یا ڈبلیو یو ڈی ہندوستان کی ایسی پہلی اور واحد یونیورسٹی ہے جس نے ڈیزائننگ کے شعبے میں ایم بی اے پروگرام کی شروعات کی ہے اور اس 2 سالہ ایم بی اے پروگرام کو ڈیزائن اسٹراٹیجی اینڈ مینجمنٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس میں تعلیمی سال 2019 کے لیے داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈبلیو یو ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سنجے گپتا نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں ڈیزائن کی اہمیت آج جتنی ہے ماضی میں یہ اہمیت نہیں تھی جب کہ دی فیوچر آف ڈیزائن ایجوکیشن ان انڈیا کی رپورٹ کے بموجب 2020 میں ہندوستانی ڈیزائن مارکٹ کی قیمت 188.32 بلین روپئے ہونے کا امکان ہے ۔ جب کہ اس دوران 60 ہزار سے زیادہ ڈیزائن کی ضرورت مارکٹ کو رہے گی ۔ علاوہ ازیں ڈبلیو یو ڈی نے برطانیہ کی چند معروف یونیورسٹیوں جن میں آکسفورڈ بروکز یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف دی ویسٹ اسکاٹ لینڈ کے علاوہ کینڈا کی آرٹس اینڈ ڈیزائن ویانکور فلم اسکول ، ای این اے آئی ٹی فرانس کے ساتھ بھی معاہدات ہیں ۔ داخلے آن لائن امتحان کے علاوہ شخصی انٹرویو کے ذریعہ دئیے جائیں گے جب کہ کیاٹ کے نمبرات بھی داخلے میں قابل غور ہیں ۔ یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر باضابطہ داخلے کے متعلق تمام تر تفصیلات کے ہمراہ ہر صارف کے اپنے شخصی سوالات کے جوابات کے لیے ایک سکشن موجود ہے جہاں خواہش مند حضرات اپنے سوالات تحریر کرسکتے ہیں ۔ ویب سائٹ worlduniversityofdesign.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔