ورلڈ یونانی لیگ کا کل سے حیدرآباد میں آغاز

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : پہلی دو روزہ ورلڈ یونانی لیگ کا 11 اور 12 فروری کو حیدرآباد میں آغاز ہوگا ۔ جس کا اہتمام یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ صدر اسوسی ایشن ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب اور کنوینر یونانی لیگ ڈاکٹر احسن خان کے بموجب 11 فروری کو ساڑھے بارہ بجے دن رویندرا بھارتی تھیٹر میں ورلڈ یونانی ڈے منایا جائے گا ۔ جس میں پانچ سو سے زائد اطباء کرام شرکت کریں گے ۔ بزرگ اطباء کرام کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس موقع پر ورلڈ یونانی لیگ کا لوگو بھی جاری کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر ایم اے وحید ، ڈاکٹر وحید خاں ، ڈاکٹر میر یوسف علی ، ڈاکٹر واسعہ نوید کے بشمول سرکردہ یونانی اطبائے کرام طب یونانی کی افادیت پر روشنی ڈالیں گے ۔ چیرمین ڈاکٹر خواجہ بدر الدین صدیق ، ڈاکٹر مسعود وکیل قریشی ، سکریٹری ڈاکٹر احسن فاروق کے بموجب 12 فروری کو اردو مسکن خلوت میں میگا یونانی میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا اور یونانی میڈیکل اگزیبیشن کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اسی دن 4 بجے یونانی کالجس کے طلبہ کے لیے تقریری مقابلے منعقد ہوں گے ۔ ڈاکٹر کلیم اللہ خاں نگرانی کرینگے ۔ مسرس خواجہ بہاء الدین انصاری اور ڈاکٹر محمد وقار حیدر مقالے پیش کرینگے ۔ مسرس محمد نعیم ، محمد علی ، مجیب شاہد ، سعادت اور محمد ارشد علی بھی موجود رہیں گے ۔۔