سال 1983 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی فتح اور ورلڈ کپ کو حاصل کرنے کی تاریخ پر اب ایک یادگار فلم کی تیاری کی جارہی ہے جس میں اس وقت کے ٹیم کپتان کپل دیو کا کردار رنویر سنگھ کررہے ہیں کبیر خان کے ڈائرکشن میں بننے جارہی اس فلم کا ڈائرکشن کبیر خان دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس ٹیم کے اس وقت کے کھلاڑیوں کے اعتبار سے اداکاروں کا انتخاب شروع کیا ہے جس میں ساوتھ اسٹار الوارجن بیٹسمین کرشمنا چاری سریکانت کا رول نبھائیں گے۔ الوارجن جنہوں نے تلگو میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔ اب ہندی میں 83 ٹائٹل سے بننے والی اس فلم کے ذریعہ بالی ووڈ میں داخلہ لینے جارہے ہیں۔