حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اسون کینسر فاونڈیشن کی جانب سے مختلف تنظیموں اور کینسر سے بچ جانے والے افراد ، ڈاکٹرز ، طلباء کی جانب سے رویندرا بھارتی میں آج ’ ویمن بی وکٹررس ‘ کے نام سے ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر گیتا ناگا سری ، سرجیکل آمنکالوجسٹ ، ڈاکٹر وجئے لکشمی بادنینی سینئیر گائناکالوجسٹ نے کہا کہ 2020 تک ہندوستان میں تقریبا 18 لاکھ خواتین چھاتی کے کینسر سے متاثر ہوجائیںگی ۔۔
طہ آفندی کا ناول ’ اونچے کھلاڑی ‘ منظر عام پر
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : طہ آفندی کا ناول ’ اونچے کھلاڑی ‘ شائع ہوچکا ہے ۔ یہ ناول ماہنامہ ’ باجی ‘ نئی دہلی سے قسطوں میں شائع ہوچکا ہے ۔ یہی ناول ہندوستان کے ہر بڑے شہر میں دستیاب ہے۔ حیدرآباد میں دکن ٹریڈرس ، چارمینار سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔۔