حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ورلڈ الائنس آف ریلیجس پیس نے کولکتہ میں حالیہ طور پر اپنے دفتر کا آغاز کیا ۔ 29 اپریل کو ایس آر ای آئی فاونڈیشن کولکتہ میں دفتری اجلاس منعقد ہوا تھا ۔ 35 ممالک میں 55 دفاتر رضاکارانہ طور پر قائم ہیں ۔ مذہبی غلط فہمیوں کو دور کر کے ہر مذہب کے معیارات اور تعلیمات سے واقفیت کے ذریعہ امن کا پیغام عام کرنا ان کا مقصد ہے ۔ ڈاکٹر ہری پرساد کا نوریا چیرمین ایس آر ای آئی فاونڈیشن نے ستمبر 2014 میں ایچ ڈبلیو پی ایل ڈبلیو اے آر پی سمٹ کوریا میں شرکت کی تھی ۔ سی اے راجیش جین مصنف و ایڈیٹر جینس ایڈوائزری سرویسیس نے جینس لیڈرس کی جانب سے اس ایوینٹ میں کامیاب خطاب کیا تھا ۔۔