ورا ورا راؤ اور دوسروں کی گرفتاری کی مذمت: سیول لبرٹیز کمیٹی

حیدرآباد 21 ستمبر (این ایس ایس) سیول لبرٹیز کمیٹی نے انقلابی رائٹر ورا ورا راؤ اور دوسروں کی گرفتاری میں پولیس عہدیداروں کے عمل کی اور آج یہاں سندریا وگنانا کیندرم میں ’متبادل سیاسی فورم‘ پر منعقد ہونے والے جلسہ کو منعقد نہ ہونے دینے کی مذمت کی۔ ایک صحافتی ریلیز میں کمیٹی کے نائب صدر پروفیسر جی لکشمن اور ٹی لکشمن سٹی یونٹ نائب صدر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ تقریر کی آزادی کو جس کی دستور میں گیارنٹی دی گئی ہے پولیس کچل رہی ہے۔