ورا ورا راؤ کے خلاف مقدمہ سے دستبرداری کیلئے کودنڈا رام کا مطالبہ

حیدرآباد۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر کودنڈا رام نے بائیں بازو کے حامی ادیب و شاعر ورا ورا راؤ کے خلاف درج مقدمہ سے دستبرداری کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ ماؤ نوازوں سے مبینہ رابطوں کے الزام کے تحت ورا ورا راؤ کو مہاراشٹرا پولیس نے گرفتار کیا تھا اور فی الحال وہ گھر پر نظر بند ہیں۔ کودنڈا رام نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ورا ورا راؤ کو ایک ایسے کیس میں ماخوذ کیا گیا ہے جس سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔