ودیا ودالینٹرس کے تقررات کرنے حکومت تلنگانہ کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( این ایس ایس) : حکومت تلنگانہ نے ریاست میں پرائمری اسکولس کے استحکام کے لیے ایک سال کے لیے عارضی اساس پر 9335 ودیا والینٹرس کے تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس سلسلہ میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کے ساتھ اسکولی تعلیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال جس میں اس سال ٹیچرس کی ضرورت ہے ۔ چنانچہ تعلیمی سال 2016-17 کے لیے ودیا والینٹرس کے تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹرس کے ذریعہ ودیا والینٹرس کے تقررات کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ۔۔