وجے مالیا کی ہندوستان حوالگی معاملہ کی سماعت

لندن ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شراب کے صنعتکار وجے مالیا جنہیں ہندوستان کے حوالے کرنے کے معاملہ کی عدالت میں سماعت کی جارہی ہے، وہ آج اسی سلسلہ میں عدالت میں حاضر ہوئے۔ 62 سالہ وجے مالیا جو ہندوستان میں مختلف بینکوں کو 9000 کروڑ روپئے کا چونا لگا کر برطانیہ فرار ہوگئے تھے اور فی الحال650,000 پاؤنڈس کی ضمانت پر رہا ہیں۔ انہیں گذشتہ سال اپریل میں حوالگی مجرم وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ چیف مجسٹریٹ ایما اربھوتنات جن کا تعلق ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ سے ہے، کراؤن پراسیکیوشن سرویس کی جانب سے فراہم کردہ مزید کچھ ثبوت اور اشیاء کا معائنہ کریں گی۔ کراؤن پراسیکیوشن ہندوستانی حکومت کی نمائندگی کررہی ہے۔ چیف مجسٹریٹ کو اپنا قطعی فیصلہ سنانے سے قبل مختلف سماعتوں کا انعقاد کرنا پڑے گا۔