حیدرآباد 30جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے مختلف مقامات پر پولیس نے کل رات دیر گئے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔عادی مجرمین،گانجہ فروخت کرنے والوں کو پکڑنے کے لئے یہ مہم چلائی گئی ہے ۔کمشنر پولیس گوتم سوانگ کی ہدایت پر یہ مہم ویسٹ زون کے اے سی پی راماکرشنا کی قیادت میں چلائی گئی جس میں ملازمین پولیس کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔یہ مہم ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈاور دوسرے مقامات پر چلائی گئی۔کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اے سی پی راماکرشنا نے کہاکہ وجئے واڑہ کے ون ٹاون اور ٹوٹاون علاقوں میں یہ مہم چلائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ 53افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ان میں ایسے 12افراد بھی شامل ہیں جو بلیڈ بیچ گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عادی مجرمین جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں۔ اس مہم کے دوران ایسی سرگرمیوں کی روک تھام کی جارہی ہے ۔
تلنگانہ اوپن اسکول (ایس ایس سی، انٹر) امتحانی فیس آج آخری تاریخ
حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے دسویں امتحان (اوپن ایس ایس سی) اور انٹر ایک سالہ کورس کے امتحانات کے فیس کے ادخال کی آج 31 جولائی آخری تاریخ ہے۔ یہ کورس حکومت کے ہے اور دیگر بورڈس کے مماثل اور منظورہ ہے اور اعلیٰ تعلیم کے داخلے کے اہل ہوتے ہیں۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کے لئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار 040-24510012 پر ربط کریں۔