وجئے واڑہ کو اے پی کا صدر مقام بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم ، اے سی سی آئی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( اے سی سی آئی ) وجئے واڑہ چیاپٹر نے آج اے پی چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے آس پاس وجئے واڑہ کو آندھرا پردیش کے صدر مقام بنائے جانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔ صدر اے سی سی آئی ایم مرلی کرشنا نے اس کو ایک بہتر فیصلہ بتایا ۔ انہوں نے وجئے واڑہ کیلئے سڑک ، ریل ، فضائی بہتر رابطہ کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ وجئے واڑہ زرعی، صنعتی اعتبار سے بھی بہتر مقام ہے ۔۔