وجئے واڑہ /5 ستمبر ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کی جانب سے وجئے واڑہ کو ریاستی دارالحکومت بنانے کے فیصلے پر وجئے واڑہ پولیس کمشنریٹ میں جشن منایا گیا ۔ وجئے واڑہ کے پولیس کمشنر اے بی وینکٹیشورا راؤ نے یہ علاقہ گوداوری اور کرشنا ندیوں کا سنگم ہے اور اس کا عظیم مستقبل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ستواہنا ، کاکتیہ اور وجیانگرم سلطنتوں کی تہذیبی عظمتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے نیا دارالحکومت فروغ دیا جائے اور آندھراپردیش ایک خوشحال ریاست ہوگی ۔