حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اے پی کے وجئے واڑہ پوسٹل سرکل آفس میں اسپورٹس کوٹہ کے تحت 36 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں جن میں پوسٹل اسسٹنٹ 6 ، سارٹرنگ اسسٹنٹ 1 ، پوسٹل اسسٹنٹ ( سی او / آر او ) 1 ، پوسٹ مین 17 ، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف ( ایم ٹی ایس ) 11 ہیں ۔ مختلف کھیل جیسے کبڈی ( مرد ) 5 ، اتھلیٹکس ( مرد ) 5 ، ٹیبل ٹینس 4 ( 3 مرد ۔ 1 لیڈی ) ، کرکٹ ( مرد ) 7 ، والی بال ( مرد ) 6 ، ویٹ لفٹنگ 4 ، پاور لفٹنگ 4 ، کبارس ( خاتون ) 1 مخلوعہ ہیں ۔ تنخواہ پوسٹل اسسٹنٹ ، سارٹرنگ اسسٹنٹ ، پوسٹل اسسٹنٹ ( سی او / آر او ) جائیداد کے لیے 25,500 روپئے ، پوسٹ مین 21,700 روپئے ، ایم ٹی ایس کے لیے 18000 روپئے دی جائے گی ۔ قابلیت کے اعتبار سے پوسٹل اسسٹنٹ ، سارٹرنگ اسسٹنٹ پوسٹل اسسٹنٹ ( سی او / آر او ) جائیدادوں کے لیے انٹر میڈیٹ ، پوسٹ مین کے لیے یس یس سی ، ایم ٹی ایس کے لیے یس یس سی / آئی ٹی آئی کامیاب ہونا ہے ۔ علاوہ ازیں متعلقہ جائیداد کے لیے کسی بھی گیم میں قومی / بین الاقوامی / ریاستی / بین ریاستی / یونیورسٹی / اسٹیٹ لیول اسکول گیمس میں نمائندگی / تمغہ حاصل کیے ہوں اور امیدوار کی عمر 30 جنوری تک 18 تا 25 برس کے درمیان ہو اور بقیہ جائیدادوں کے لیے 18 تا 27 برس کے درمیان ہو ، انتخاب اکیڈیمک مارکس اور گیمس میں کامیابی کے تناسب کے مطابق ہوگا ۔ درخواست فیس 100 روپئے ہے ۔ درخواست ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مکمل تفصیلات درج کرتے ہوئے متعلقہ ضروری دستاویزات منسلک کرنے کے بعد بذریعہ پوسٹ روانہ کریں ۔ درخواست پہونچنے کی تاریخ 30-1-2018 ہے ۔ مزید تفصیلات اور درخواست فارم کے لیے ویب سائٹ indiapost.gov.in لاگ آن کریں اور درخواست دی چیف پوسٹ ماسٹر جنرل آندھرا پردیش سرکل وجئے واڑہ 520013 پر روانہ کریں ۔۔