حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پری انجینئر ڈاسٹرکچرس سوسائٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام 6 ، 7 مارچ بمقام کے ایل یونیورسٹی وجئے واڑہ PEPSCON-2015 دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ بات آج یہاں صدر PEPSCON مسٹر پی سوریہ پرکاش ، سکریٹری مسٹر سی اے پرساد نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دو روزہ قومی کانفرنس میں قومی سطح کے آرکیٹکچرس ، تعمیراتی سوسائٹیز ، بلڈرس ، کنسلٹنگ انجینئرس ، سرکاری محکمہ جات کو تعمیراتی اشیاء سربراہ کرنے والے ، پری کاسٹ اشیاء کی سوسائٹیز سے تعلق رکھنے والے مندوبین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ PEPSCON-2015 یعنی پری انجینئرڈ اینڈ پری کاسٹ کنکریٹ اسٹرکچرس کانفرنس کا مقصد دور جدید میں عصری اور جدید ٹکنالوجی پری انجینئرڈ اینڈ پری کاسٹ کنکریٹ کے طریقہ استعمال کے ذریعہ اور حسب ضرورت سرمایہ میں معیاری تعمیراتی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے مختصر مدت میں فلک بوس عالیشان عمارتوں کی تعمیرات کرنا ہے ۔۔