حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کی ہمہ جہتی ترقی ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کو اہم مقصد بناتے ہوئے رات دن کوشاں رہنے والے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی بھر پور تائید و حمایت کرتے ہوئے ’ ہم آپ کے ساتھ ہیں ‘ کا نعرہ دیتے ہوئے وجئے واڑہ میں تلگو یووتا قائدین ڈی اویناش کی قیادت میں آج بڑے پیمانے پر ’یووا جنا چیتنیہ یاترا ‘ منظم کی گئی ۔ اس موقع پر وجئے واڑہ شہر کے ارکان اسمبلی مسٹر جی رام موہن راؤ ، بی اوما مہیشور راؤ ، رکن قانون ساز کونسل بی وینکنا سابق وزیر ڈی نہرو و دیگر قائدین نے اس یاترا میں حصہ لیا اور حکومت کے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی پروگراموں سے عوام کو واقف کروایا اور کہا کہ یوواتا تلگو دیشم پارٹی میں بنیادی سطح سے رہتے ہوئے ریاست کی ترقی میں برابر کے حصہ دار بننا بہت ہی خوشی کی بات ہے ۔ مسٹر رام موہن راؤ رکن اسمبلی نے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جہاں چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ریاست کی تیز رفتار و ہمہ جہتی ترقی کے لیے اقدامات کرنے میں مصروف ہیں۔۔