وجئے واڑہ میں آندھراپردیش تلگودیشم پارٹی کا اجلاس

حیدرآباد 16 نومبر (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی پہلی مرتبہ تلگودیشم آندھراپردیش ریاستی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں 20 نومبر کو وجئے واڑہ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اب تک تلگودیشم پارٹی نے متحدہ آندھراپردیش تلگودیشم پارٹی جلاس منعقد کیا کرتی رہی۔ لیکن اب چونکہ آندھراپردیش تلگودیشم پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم جاری ہے۔ لہذا آندھراپردیش میں زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کرنے کے مقصد سے وجئے واڑہ میں تلگودیشم پارٹی کا وسیع تر اجلاس منعقد کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمان حلقہ جات اسمبلی کے انچارجس، ضلع تلگودیشم پارٹی صدور محاذی تنظیموں کے صدور و دیگر اہم قائدین تلگودیشم پارٹی کو مدعو کیا گیا ہے۔ اسی ذرائع کے مطابق آندھراپردیش سکریٹریٹ میں 18 نومبر کو ریاستی کابینہ کا اجلاس چیف منسٹر مسٹر این چندرابابو نائیڈو کی صدارت میں منعقد ہوگا۔