حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کی جانب سے وجئے واڑہ اور تروپتی میں پاسپورٹ سیوا کیندروں پر پاسپورٹ میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ 25 مارچ سے ہر کیندر پر 600 آن لائن درخواستیں دستیاب رہیں گے ۔ ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر ایل مدن کمار ریڈی نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ درخواست گذار passportindia.gov.in ویب سائٹ پر لاگ آن کر کے اپنے لیے وقت حاصل کرسکتے ہیں ۔ معمول کے درخواست گذار اور دوبارہ اجرائی والے اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔