حیدرآباد۔/11مارچ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کیلئے دارالحکومت کے قیام پر جاری مباحث کے دوران چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ وجئے واڑہ کو دارالحکومت کیلئے اس لئے منتخب کیا گیا کیونکہ یہ علاقہ ریاست کا مرکزی مقام رکھتا ہے۔ ریاست کے وسط میں موجود ہونے کے باعث اس شہر کو دارالحکومت کیلئے منتخب کیا گیا۔ آندھرا پردیش کے دارالحکومت کیلئے موزوں مقام کی تلاش کیلئے کئی مسائل درپیش تھے۔ تلگودیشم نے ہی ایسے مقام کا انتخاب کیا جو آندھرا پردیش کے تمام عوام کیلئے قابل قبول ہو۔