حیدرآباد۔ 16 نومبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد سمیع الزماں کارڈیالوجسٹ اور اسپیشلسٹ فزیشین کی اطلاع کے بموجب یوم ذیابیطس کے ضمن میں ایک فری میڈیکل کیمپ 17 نومبر بروز پیر کو 6 بجے شام کارڈیالوجی کلینک نزد گیاس سلنڈر گودام، ایم آر او آفس وجئے نگر کالونی پر رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر HBA1C ٹسٹ، آر بی ایس اور بی ایم آئی ٹسٹ مفت کئے جائیں گے۔ دیگر ٹسٹوں پر ڈسکاؤنٹ رہے گا۔ ڈاکٹر سے مشورہ بھی مفت رہے گا۔ ضرورت مند حضرات و خواتین فون نمبر 9885031480 پر ربط کریں۔